Adbi Maloomat 15

سوچ بدلنا ہوگی
بازار میں خریداری کرتے وقت اگر کسی چیز کو پکڑانے میں آپ کسی عورت کی مدد کردیں اور وہ مسکرا کر شکریہ ادا کردے تو صاحب وہ عورت "ہنسی تو پھنسی" کو سچ ثابت نہیں کر رہی!
اگر کسی رش کی جگہ پر کوئی خاتون تیزآواز میں بات کرتی سنائی دے تو صاحب اس کا ہرگز مطلب نہیں کہ وہ آپ کو متوجہ کر رہی ہے ،شور شرابے کی آواز سے وہ ڈپریشن میں آ جاتی ہوگی!
اگر وہ کسی رکشے والے یا کیب ڈرائیور کو یہ کہہ دے کہ اسے جلدی پہنچنا ہے تو بھائی صاحب وہ ڈیٹ پر نہیں جا رہی ہو گی، اس کو جاب سے یا کوئی اور ضروری کام سے جلد از جلد پہنچنا ہو گا!
اگر موبائل پر بات کرتے کرتے وہ کمرے سے باہر یا آفس کے کوریڈور کی طرف چلی جائے تو جنابِ محترم اس کو سگنل کا مسئلہ ہوسکتا ہے وہ اپنے یار سے بات نہیں کر رہی ہو گی!
اگر آفس میں داخل ہوتے ہوئے آپ کو کسی اچھے پرفیوم کی خوشبو آئی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ آپ کی توجہ اپنی جانب مبذول کروارہی ہے آپ کے سگریٹ، پان، نسوار اور گھٹکوں کی بدبو سے بچنے کے لئے بھی یہ حربہ استعمال کیا جاسکتا ہے!
اگر موٹر سائیکل پر کوئی لڑکی بائک چلانے والی کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر یا کمر پر ہاتھ رکھے جارہی ہے تو وہ ضروری نہیں وہ اس کا بوائے فرینڈ ہی ہو،شوہر ہو سکتا ہے یا پھر  منگیتر  !
اگر کوئی خاتون روزانہ میک اپ کر کے دفتر آتی ہیں تو ضروری نہین اسے خود نمائی کا شوق ہو ہوسکتا ہے وہ چہرے کی تھکان اور بڑھاپے کو چھپانے کے لئے یہ جتن کرتی ہو!
سوشل میڈیا پر اگر کسی پوسٹ پر کوئی خاتون لائک یا کمنٹ کردے تو محترم آپ اتنے باولے نہ ہوں وہ ان صاحب کو جانتی ہوگی، آپ بلا وجہ فیس بک ریکوئسٹ بھیج کر اپنا راستہ نہ بنائیں!
اگر کوئی لڑکی اکیلے شاپنگ کرتے، بلز بھرتے، بینک کے چکر لگاتی یا پھر پھل سبزی گوشت کی خریداری کرتی دکھائے دے تو اسے گھومنے کا چسکہ نہیں اسکا کوئی بھائی نہیں ہوگا !
عورت ذات کا احترام کریں اس کی عزت کریں چاہے وہ آپ کے گھر کی ہو یا کسی اور کے گھر کی۔
میرا ذاتی تجربہ یہ کہتا ہے کہ :
عورت محبت کرنے والے سے زیادہ اس کا احترام کرتی ہے جو اس کی عزت کرتا ہو ۔ (آمنہ مانو )
#سوچ_بدلیں

Post a Comment

0 Comments