Adbi Maloomat 16

🌻 *چار چیزیں زندگی میں کبھی نہ چھوڑیں نہ بھولیں*🌻

1۔*شکر کرنا نہ چھوڑیں* ۔
ورنہ آپ نعمتوں میں زیادتی اور اضافے سے محروم ہو جائیں گے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
وَلَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيْدَنَّكُمْ  ۔ ترجمہ:  اگر تم شکر کرو گے تو میں تم کو مزید دوں گا۔ (سورة إبراہيم :آیت 7)

2۔*اللہ تعالیٰ کا ذکر نہ چھوڑیں*۔
 ورنہ آپ اس سے محروم ہو جائیں گے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو یاد رکھے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
فَاذْکُرُوْنِیْ اَذْکُرْکُمْ۔ ترجمہ: تم میرا ذکر کرو میں تمہیں یاد رکھوں گا۔(سورة البقرة: آیت 152)

3۔*دعا کو نہ چھوڑیں*۔
 ورنہ قبولیت سے محروم ہو جائیں گے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
أَدْعُوْنِيْ أَسْتَجِبْ لَكُمْ۔  ترجمہ: تم مجھے پکارو میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔(سورة غافر:آیت 60)

4۔*استغفار نہ چھوڑیں*
 ورنہ نجات سے محروم ہو جائیں گے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
وَمَا كَانَ اللهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُوْن۔ ترجمہ : اللہ تعالیٰ ان کو عذاب دینے والا نہیں ہے جب کہ وہ استغفار کرتے ہوں (سورة الأنفال :آیت 33)

علم بانٹنا بھی ایک نیکی ہے صدقہ ہے اسی لئے اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ دوست احباب میں شیئر کریں۔



Post a Comment

0 Comments