New Mp3 mp4 Songs Free Download H4A

Adbi Maloomat 20

ادبی معلومات 
کہتے ہیں کہ ایک طوطا طوطی کا گزر ایک ویرانے سے ہوا ،
 ویرانگی دیکھ کر طوطی نے طوطے سے پوچھا:
 ”کس قدر ویران گاؤں ہے،.؟ “
طوطے نے کہاٖ:
 لگتا ہے یہاں کسی الو کا گزر ہوا ہے۔
جس وقت طوطا طوطی باتیں کر رہے تھے ، عین اس وقت ایک الّو بھی وہاں سے گزر رہا تھا ،اس نے طوطے کی بات سنی اور وہاں رک کر ان سے مخاطب ہوکر بولا:
 تم لوگ اس گاؤں میں مسافر لگتے ہو، آج رات تم لوگ میرے مہمان بن جاؤ،میرے ساتھ کھانا کھاؤ۔
اُلو کی محبت بھری دعوت سے طوطے کا جوڑا انکار نہ کرسکا اور انہوں نے اُلو کی دعوت قبول کرلی۔
کھانا کھا کر جب انہوں نے رخصت ہونے کی اجازت چاہی، تو اُلو نے طوطی کا ہاتھ پکڑ لیا ور کہا :
 تم کہاں جا رہی ہو ۔
طوطی پریشان ہو کر بولی :
یہ کوئی پوچھنے کی بات ہے ،میں اپنے خاوند کے ساتھ واپس جا رہی ہوں۔
الو یہ سن کر ہنسااور مخاطب ہوا:
یہ تم کیا کہ رہی ہو تم تو میری بیوی ہو۔
اس پہ طوطا طوطی الو پر جھپٹ پڑے اور گرما گرمی شروع ہو گئی، دونوں میں جب بحث و تکرار زیادہ بڑھنے لگی تو اُلو نے طوطے  کے سامنے ایک تجویز پیش کرتے ہوئے کہا :
ایسا کرتے ہیں ہم تینوں عدالت چلتے ہیں اور اپنا مقدمہ قاضی کے سامنے پیش کرتے ہیں،قاضی جو فیصلہ کرے وہ ہمیں قبول ہوگا۔
اُلو کی تجویز پر طوطا اور طوطی مان گئے اور تینوں قاضی کی عدالت میں پیش ہوئے ، ،قاضی نے دلائل کی روشنی میں اُلو کے حق میں فیصلہ دے کر عدالت برخاست کردی۔
طوطا اس بے انصافی پر روتا ہوا چل دیا تو اُلو نے اسے آواز دی  اور کہا:
بھائی اکیلے کہاں جارہے ہواپنی ہمسفر بیوی کو تو ساتھ لیتے جاؤ۔
طوطے نے حیرانگی کےساتھ   اُلو کی طرف دیکھا اور بولا :
اب کیوں میرے زخموں پر نمک چھڑکتے ہو، یہ اب میری بیوی کہاں ہے ،عدالت نے تو اسے تمہاری بیوی قرار دے دیا ہے۔
اُلو نے طوطے کی بات سنی اور  نرمی سے بولا:
 نہیں دوست طوطی میری نہیں تمہاری ہی بیوی ہے.میں تمہیں صرف یہ بتانا چاہتا تھا کہ بستیاں الو ویران نہیں کرتے.بلکہ ناانصافی سے ویران ہوتی ہیں۔
اُمید ہے آپ کو اس تحریر کی سمجھ آ گئی ہو گی کہ جہاں  انصاف نا ملے وہاں خاندان تو کیا پوری بستیاں تباہ و برباد ہو جاتی ہیں۔
ایسی جگہ پر زندگی کا گزر بسر نہیں کیا سکتا ، ہجرت کر جانا ہی فائدہ مند ثابت ہوتاہے۔
اللہ آپ کو سہی سمجھ بوجھ عطا فرمائیں اور ہر کسی سے انصاف کرنے کی ہدایت اور قوت عطا کرے ( آمین)۔
طالب دعا : آمنہ مانو (خوشی)
پوسٹ اچھی لگی تو  دوست احباب ، عزیز و اقارب اور رشتہ داروں کے ساتھ شئیر ضرور کریں شکریہ۔


Post a Comment

0 Comments