Gharelu Tibi Maloomat 1

💕دانتوں کے مختلف امراض اوراس کا گھریلوانتہائی سستا وبہت آسان علاج کاطریقہ کار پائیوریا دانتوں سے خون نکلنا🔻نیم کے خشک پتے 60 گرام، 🔻کالی مرچ 12گرام، 🔻نمک 24 گرام 🌱 ترکیب🌱تینوں کا باریک سفوف بنا لیں ۔ روزانہ صبح، شام، رات کو ملیں اس کے استعمال سے دانتوں سے خون نکلنا بند ہو جاتا ہے مواد پیدا نہیں ہوگا اس سے مسوڑھوں کے زخم خشک ہو جاتے ہیں اور گندہ دہنی دور ہو جاتی ہے ۔
دانتوں کو کیڑا لگنا🔻اندرائن کے پختہ پھل 🌱 ترکیب🌱
اندرائن کے پختہ پھل لے کر خشک کر لیں ، بوقت ضرورت اس کو دہکتے ہوئے کوئلوں پر ڈال کر دھونی لیں انشاء اللہ دانت کے کیڑے سے نجات مل جائے گی ۔ داڑھ یا دانتوں کا درد🔻روئی ( ضرورت کے مطابق) 🔻برگد کا دودھ (طبی دواخانہ سے مل جاتاہے)(اسکوبھی حسبِ ضرورت ہی استعمال میں لانا ہے) 🌱 ترکیب🌱 اگر دانت بوسیدہ ہو گیا ہے اور اس میں گڑھا پڑ گیا ہو تو روئی کی پھریری کو برگد کے دودھ میں تر کر کے سوراخ میں رکھ دیں، درد ختم ہو جائے گاسوراخ جلدبند ہو جائے گا۔ اس عمل کو دن میں دو بار کرنا ہے، تین سے چار دن ہی کرنا ہے اگر فاقہ نا ہو تو ہی زیادہ دن کرناہے۔ دانتوں کا ہلنا🔻پوست 12 گرام، 🔻مرچ سیاہ 12 گرام، 🌱 ترکیب 🌱باریک پیس کر بطور منجن استعمال کریں دانتوں کا ہلنا ختم ہو جاتا ہے، میل اور غلاظت دور کر کے دانتوں کو سفید بناتا ہے ۔ پیپل کی جڑ کی چھال سایہ میں خشک کر کے نہایت باریک پیس کر رکھ لیں صبح کے وقت بطور منجن استعمال کریں۔ دانتوں کا ہلنا، درد، میل وغیرہ دور کر کے دانتوں کو سفید کرتا ہے اور دانت اپنی جگہ جم جاتے ہیں ۔ دانت میں درد 💐 نسخہ نمبر ایک💐
🔻تخم سرس 12 گرام، 🔻مرچ سیاہ 6 گرام 🌱 ترکیب🌱 دونوں کو باریک پیس کرمنجن بنا کر رکھ لیں۔ دکھتے وقت دانت اور داڑھ پر ملیں فوراْ درد بند ہو جائے گا منجن ملنے کے بعد کم از کم آدھا گھنٹہ تک کلی نہ کریں عمل کرنے سے پہلے پانی پی لیں۔ 💐 نسخہ نمبر دو💐🔻نمبولی نیم 12 گرام، 🔻نمک 12 گرام 🔻پھٹکری 12 گرام 🌱 ترکیب🌱
خوب باریک پیس کر ڈبی میں بند کر کے رکھیں دانتوں کے درد میں خاص طور پر مفید ہے کیڑے کو ختم کرتا ہے بادی کے درد کو دور کرتا ہے اور دانتوں کو موتیوں جیساروشن سفید اور چمکدار بناتا ہے ۔ دانتوں کا ریزہ ریزہ ہو کر ٹوٹنا🔻پھٹکری 🔻 شہد 🌱 ترکیب🌱پھٹکری کو باریک پیس کر شہد میں ملا لیں اور روزانہ صبح دانتوں پر ملیں ۔ یہ عمل رات کو سوتے وقت کرنا زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اور ہفتہ پورا لگاتار کرنا ہوگا۔ مسوڑھوں کا پھولنا اور خون آنا
🔻سونف خشک 48 گرام، 🔻نمک لاہوری 24 گرام 🌱 *ترکیب*🌱 باریک پیس کر کپڑے میں چھان کر رکھ لیں بوقت ضرورت دانتوں پر ملیں۔ مسوڑوں کے لئے مجرب نسخہ 🔻انار کا چھلکا (دواخانہ سے جو ملتا ہے) 🌱 *ترکیب*🌱 انار کے چھلکے خشک حسب ضرورت لے کر پانی میں دس منٹ تک پکائیں اور اس کے دن میں 4 مرتبہ غرارے کریں اسکے اور بھی بہت فائیدے ہیں مثلاً مسوڑھوں میں پیپ کا بھر جانا، مسوڑھوں سے خون نکلنا، دانتوں میں درد، دانتوں کے ہلنا ان میں مفید اور مجرب ہے۔ 💕پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔


Post a Comment

0 Comments